شیخ محمد لطیف شاہد پریس کلب مانگا منڈی کے چوتھی بار صدر منتخب

شیخ محمد لطیف شاہد پریس کلب مانگا منڈی کے چوتھی بار صدر منتخب

  



مانگا منڈی (نامہ نگار)نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کے انتخابات شیخ محمد لطیف شاہد چوتھی بار صدر منتخب تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کے انتخابات الخان ہوٹل میں منعقد ہوئے نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کے سر پرست اعلیٰ الحاج چوہدری محمد سرور گجر چیف الیکشن کمشنر نے نومنتخب عہدیداران کا اعلان کیا جس میں شیخ محمد لطیف شاہد چوتھی بار صدر منتخب،چیئرمین ڈاکٹر عبیداللہ رحیم اور جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالشکور منتخب ہو گئے اس موقع پر نو منتخب صدر شیخ محمد لطیف شاہد نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے ہر سطح پر جدو جہد کریں گے، نیشنل پریس کلب مانگا منڈی صحافیوں کے حقوق کی بڑی آواز ہے اور ہمیشہ فلاح و بہبود کا مشن جاری رہے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1