دینی مدارس اشاعت دین کا بہت بڑا ذریعہ ہیں،فضل الرحیم اشرفی

    دینی مدارس اشاعت دین کا بہت بڑا ذریعہ ہیں،فضل الرحیم اشرفی

  



لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت وفاق المدارس العربیہ پنجاب کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاق المدارس العربیہ پنجاب کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا عزیزالرحمن، مفتی خرم یوسف، مولانا عبداللہ مدنی، مولانا مفتی انیس احمد مظاہری،مولانا کلیم اللہ رشیدی، مولانا طاہر عالم، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا اویس علوی اور مولانا علی نعیم سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے مسؤلین وذمداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقعہ پر مولانا قاضی عبدالرشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے، ہدایت کے سرچشمے اور اشاعت دین کا بہت بڑا ذریعہ ہیں ہر دور میں ان کو مٹانے اور دبانے کی کوشش کی گئی لیکن یہ قیامت تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس سب سے بڑی این جی اوز ہیں جہاں لاکھوں طلباء کو مفت دینی تعلیم، رہائش، کھانا، طبی سہولیات اور بہترین تعلیم و تربیت دی جاتی ہے دینی مدارس نے ہر دور میں تمام تر پابندیوں اور مخالفتوں کے باوجوداپنا وجود اور مقام برقرار رکھتے ہوئے اسلام کے تحفظ اور اس کی بقا ء میں اہم کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے اجلاس میں 16 جنوری کو جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب تقسیم انعامات کے حوالہ سے انتظامات اور دیگر امور کے بارہ میں جائزہ لیاگیا جس میں 2014ء سے 2019ء تک وفاق المدارس العربیہ پنجاب کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو انعامات دیئے جائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1