پنجاب بھر میں لاقانونیت عروج کو پہنچ چکی ہے،اشرفبھٹی

  پنجاب بھر میں لاقانونیت عروج کو پہنچ چکی ہے،اشرفبھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں قتل و غارت گری لا قانونیت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور لاہور جیسے بڑے شہر میں وزیر اعظم کے اپنے بھانجے کا گھر بھی جہاں ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں ہے تو وہاں عام آدمی کی حفاظت کا کیا حال ہو گا اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگا لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ناقص پالیسوں کی وجہ سے صحت،تعلیم اور زراعت کے شعبے لاوارث ہو چکے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات ناپید ہو چکی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1