دنیا اس وقت ایک عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے،حاجی فداحسین

    دنیا اس وقت ایک عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے،حاجی فداحسین

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائینہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فداحسین نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت ایک عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ حالیہ ایران اور امریکہ کشیدگی کی وجہ سے دنیا ایک آتش فشاں کے دہانے پر کھڑی ہے،اس وقت کسی کوئی بھی غلط اقدام تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،پاکستان نے جس طرح اس سارے معاملے میں اپنا کردار ادا کیا ہے وہ مثالی اور قابل تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور عالم اسلام کی حفاظت فرمائے۔

،دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائے

مزید : میٹروپولیٹن 1