ترقیاتی منصوبوں پر عملدآمدیقینی بنایا جائے،سمیر احمد سید

  ترقیاتی منصوبوں پر عملدآمدیقینی بنایا جائے،سمیر احمد سید

  



لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سیدنے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے گورننگ باڈی کے فیصلوں پر بلاتاخیر عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔ سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے ازالے میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے وہ گزشتہ روز ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے فیصلوں پر عمل در آمد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز فارقلیط میر،اعجاز خلیق رزاقی اور رانا ٹکا خان،چیف میٹرو پولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی، طارق محمود،چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین خان،ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی مدثر تنویرشیخ،ڈائریکٹر کمپیوٹر سروسز عبد الباسط قمر اور ڈائریکٹر سی اینڈ آئی سمیرا علی خان سمیت دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...