اللہ کے احکامات پر عمل کے بغیر فساد ختم نہیں ہو سکتا،کفیل بخاری

  اللہ کے احکامات پر عمل کے بغیر فساد ختم نہیں ہو سکتا،کفیل بخاری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسیدمحمدکفیل بخاری نے کہاہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کی حاکمیت کے بغیرزمین پرپھیلاہوا فساد ختم نہیں ہوسکتا،ہمارے تمام مسائل کا حل اللہ کی بندگی اختیار کرنے میں مضمرہے۔مرکزی دفتراحرارنیومسلم ٹاؤن لاہورمیں درس قرآن کریم کی ماہانہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی محاذ آرائی نے ملک کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیاہے یہ سب کچھ عالمی استعماری ایجنڈے کی تابعداری کا لازمی نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین انسانیت کی فلاح کی ضمانت نہیں دے سکتے کیونکہ ان قوانین سے طبقاتی کشمکش جنم لیتی ہے۔انہوں نے احرارکارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں حکومت الہٰیہ کے قیام،ملکی سالمیت کے تحفظ اور عقیدہ ئ ختم نبوت کے دفاع کے لیے وقف کردیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1