قاضی حسین احمد ملت اسلامیہ کا سرمایہ تھے،ذکر اللہ مجاہد

  قاضی حسین احمد ملت اسلامیہ کا سرمایہ تھے،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد ملکی سیاست کا درخشندہ ستارہ، اتحاد امت کے داعی اور ملت اسلامیہ کا سرمایہ تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں قاضی حسین احمد (مرحوم) کی یاد میں تقریب تحسین بیاد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم، ممتاز صحافی سہیل وڑائچ، کشمیر ی رہنما غلامی محمد صفی،قاضی حسین احمد (مرحوم) کے صاحبزادے آصف لقمان، ممتاز عالم دین قاری زوار بہادر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی علاقہ غربی لاہور ملک محمد شفیق، چوہدری عبدالواحد،امیر جماعت اسلامی زون 173، امیر جماعت اسلامی زون 161اکرم شاہین سمیت بڑی تعداد میں قائدین جماعت اسلامی اور شرکاء نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان میں صاف وشفاف سیاست کو فروغ دینے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا جس پر ان کا نام تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد کی ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی،مسلکی اختلافات کو ختم کرنے اور پوری قوم کو ایک لڑی میں پرونے کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔وہ اپنو ں اور بیگانوں سب کے لئے محبت کا سرچشمہ تھے۔انہوں نے زندگی کی آخری سانس تک فرقہ واریت کے خاتمے اور غلبہ دین کے حوالے سے جدوجہد جاری رکھی۔انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد جماعت اسلامی کا اثاثہ ہی نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کا بھی سرمایہ تھے۔ کشمیر ی رہنما غلامی محمد صفی نے کہا کہ پاکستان سمیت امت مسلمہ کے لئے انکی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...