ٹک ٹاک کے نام پر بے حیائی کا بازار بند کیا جائے،مجلس علماء نظامیہ پاکستان

ٹک ٹاک کے نام پر بے حیائی کا بازار بند کیا جائے،مجلس علماء نظامیہ پاکستان

  



 لاہور(پ ر)صدرمجلس علماء نظامیہ پاکستان مولانا انوار الرسول مرتضائی نے کہا ہے کہ آج کل ہمارے معاشرے میں نت نئے ایسے کام کرنے کو باعث فخر سمجھا جا رہا ہے جن کے ذریعے بچے بے حیائی کی جانب گامزن ہیں۔ آج کل ایک نیا کام ٹک ٹاک کی پرفارمنس زور و شور سے جاری ہے اکثر لوگ اس میں حصہ لینے کی کوشش میں مصروف ہیں یہ ایک بے حیائی ہے اس سے اجتناب سب پر لازم ہے۔ مرکزی ناظم اعلی مولانا شکور احمد ضیاء سیالوی نے کہا کہ والدین بچوں کو ایسی حرکات سے بچپن سے ہی روکنے کی کوشش کریں جو آنے والے کل میں باعث شرمندگی و ندامت ہو۔ کتنی ڈھٹائی کے ساتھ اکثر لوگ ٹک ٹاک کو بے حیائی اور فحاشی کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

۔ جبکہ میڈیا ایڈوائزر رفاقت حسین قادری نے کہا کے وہ خواتین جو مسلمان ہو کر ایسے بے لذت گناہوں میں مبتلا ہیں یاد رکھیں ان کو تو اسلام نے بلند آواز سے تلاوت قرآن کی بھی اجازت نہیں دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...