تحریک انصاف ناکام پالیسیاں تسلیم کرنے کو تیار نہیں،جواد احمد
لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے واقعے نے یہ ثابت کیا کہ عمران خان بدلحاظ لوگوں کو اپنی پارٹی میں لائے جس نے ملک کے نوجوانوں کا اخلاق تباہ ہوکر کے رکھ دیا،یہ تبدیلی نہیں بلکہ تبدیلی کے نام پر دھوکہ ہے۔ حکومتی پالیسیاں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں جس کے باعث ملکی ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہاہے۔تحریک انصاف اپنی ناکامیاں کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں، لوگ بلین ٹریز کی تلاش میں بھی نکلے ہوئے ہیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے بلند وبانگ دعوے کرتی ہے جو آج تک حقیقت کا روپ نہ دھار سکے۔
،تمام تر حکومتی دعوؤں کے باوجو د بھی اتوار بازاروں اور ماڈل بازاروں کے ذریعے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا