جانوروں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے،سار اگنڈا پور

جانوروں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے،سار اگنڈا پور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)فیشن ڈیزائنر سماجی رہنما سارا گنڈا پور نے کہا ہے کہ جانوروں کے تحفظ کیلئے فی الفور قانون سازی کی جائے۔کتوں کو سڑکوں پر مارنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔انسانوں کی طرح جانوروں کے بھی حقوق ہیں۔انسانوں کی طرح جانور بھی اللہ تعالی کی پیدا کردہ مخلوق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں ایڈووکیٹ حمزہ بٹ اور عائزہ ندیم ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔سارا گنڈا پور نے مزید کہا جانور بھی اللہ تعالی کی مخلوق ہیں۔جانوروں پر تشدد کرنا ناقابل برداشت ہے۔جانوروں سے نفرت اور ظلم کرنے والے لوگ اپنے حال پر رحم کریں۔حکومت جانوروں کے تحفظ اور حقوق کیلیے مہم چلائیں۔ریاست مدینہ میں درختوں اور جانوروں کے حقوق چاہیے۔پوری دنیا میں انسانوں کی طرح جانوروں کے بھی حقوق ہیں۔وزیر اعظم عمران خان اپنے ہر بیان میں برابری کے حقوق اور قوانین کی پاسداری کی بات کرتے ہیں۔ریاست مدینہ میں ایک کتا بھی بھوکا مرجاتا تھا تو اس کا ذمہ دار حکمران ہوتا تھا۔پاکستان میں جگہ جگہ کتوں کو مارا جارہا ہے جو انتہائی غیر مناسب بات ہے۔وفاق اور صوبائی حکومتیں جانوروں کے تحفظ کے بل فوری پاس کریں۔

مزید :

کلچر -