گلوکارہ نمرا مہرکی سالگرہ،شوبزشخصیات کی مبارکباد

  گلوکارہ نمرا مہرکی سالگرہ،شوبزشخصیات کی مبارکباد

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ نمرا مہرا نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی اس موقع پر ان کو شوبز شخصیات اور ان کے پرستاروں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا گلوکارہ نے اپنے دوستوں اور ساتھی فنکاروں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کے موقع پر اپنے دوستوں فیملی اور ساتھی فنکاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میری سالگرہ کی خوشیوں میں شرکت کی اور مجھے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ ان دنوں نجی ٹی وی کے پروگرامز میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہوں جبکہ میں نے کچھ آڈیو سونگز تیار کرلئے جن کی ویڈیو کی ریکارڈنگ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور گلوکارہ فلموں میں پلے بیک گلوکاری اور ڈراموں کے اوایس ٹی بھی ریکارڈ کروارہی ہوں جبکہ آجکل میوزک کنسرٹ شو ملک بھر میں جاری ہیں۔

جن میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہوں میرے گزشتہ ویڈیو سونگ کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی حاصل ہورہی ہے امید کرتی ہوں اگلے سونگز بھی میرے پرستاروں کو ضرور پسند آئیں گے۔

10

مزید : کلچر