کامیابی کیلئے باتیں نہیں کام کرنا پڑتا ہے،مانیا کیانی

کامیابی کیلئے باتیں نہیں کام کرنا پڑتا ہے،مانیا کیانی

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مانیا کیانی نے کہا ہے کہ کامیابیوں تک پہنچنے کیلئے باتیں نہیں کام دکرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شوبز میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں ہے،زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لیے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مانیا کیانی نے کہا کہ باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل آرٹسٹ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے کام سے بے ایمانی نہیں کرسکتا۔

مزید : کلچر


loading...