ڈائریکٹر خالدملک کی فلم ”گجرویر“تکمیل کے آخری مراحل میں داخل، محرم الحرام کے بعد سینما گھروں کی زینت بنے گی
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر خالدملک کی نئی پنجابی فلم ''گجرویر''تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے،ڈائریکٹرخالدملک نے کہا کہ فلم''گجرویر''پنجاب کے ایک گبروجوان کی کہانی ہے جس میں ٹائٹل رول شمس رانا ادا کررہے ہیں ان کے مقابل ہیروئن کے کردارمیں نادرہ چودھری اورمسکان جلوہ گرہورہی ہیں،مصنف لکھا پتی بھی فلم میں اہم کردارادا کررہے ہیں،فلم کے پروڈیوسرشیخ ابراہیم ہیں،فلم محرم الحرام کے بعد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔