اداکاری کی نسبت ہدایتکار ی زیادہ مشکل کام ہے،زیب چوہدری

اداکاری کی نسبت ہدایتکار ی زیادہ مشکل کام ہے،زیب چوہدری

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ڈائریکٹرزیب چوہدری نے کہا کہ جب بطور اداکارہ کام کرتی تھی تو اتنی فکر لا حق نہیں ہوتی تھی لیکن جب بطور پروڈیوسرہدایتکارہ کام کیا تو مجھے معلوم ہوا یہ کتنی ذمہ داری والا مشکل اور درد سرواالا کام ہے۔ ڈرامہ پروڈیوسر اور ہدایتکار میں بے پناہ برداشت ہونی چاہیے تاکہ وہ غلطیوں اور کوتاہیوں کے باوجود انتہائی تحمل مزاجی سے اپنی ٹیم سے بہترین کام لے سکے۔ انہوں نے کہا کہ بطور اداکارہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ سکرپٹ میں اپنے لئے لکھے کردار کوحقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاؤں۔ زیب چوہدری نے کہا ہے کہ اداکاری کی نسبت ہدایتکار ی زیادہ مشکل کام ہے اور اس کا اندازہ مجھے بطور پروڈیوسر اور ہدایتکار فرائض سر انجام دینے کے بعد ہوا۔

مزید : کلچر


loading...