فنکار اپنے اندر صلاحیتیں لیکر پیدا ہوتا ہے، صومیہ خان

فنکار اپنے اندر صلاحیتیں لیکر پیدا ہوتا ہے، صومیہ خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ فنکار پیدائشی طور پر ہی فنکار ہوتا ہے اسے کوئی فنکار نہیں بنا سکتا ہر انسان اپنے اندر صلاحیتیں لیکر پیدا ہوتا ہے جس سے وہ آگے چل کر فن کے شعبے میں نام پیدا کرتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر ان کو مواقع میسر نہیں، گلوکاری کا فن میں نے استادوں سے حاصل کیاہے مگر فنکاری کا فن قدرتی طور پر ہی میرے اندر موجود تھا۔صومیہ خان کا کہنا تھا کہ وہ نئے پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں جو جلد مداحوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

؎

مزید : کلچر


loading...