او جی ڈی سی ایل نے اے پی ایل کو 12 رنز سے ہرا دیا

  او جی ڈی سی ایل نے اے پی ایل کو 12 رنز سے ہرا دیا

  



اسلام آباد(پ ر) اوجی ڈی سی ایل چیمپئن شپ کے ایک میچ میں او جی ڈی سی ایل نے اے پی ایل کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ او جی ڈی سی ایل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور ابتدائی بلے باز جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر وقار شاہ اور اظہر نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ او جی ڈی سی ایل نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔ وقار شاہ نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں اے پی ایل کے بلے باز ابراہیم، یحیی اور اظہر کی شاندار گیند بازی کا مقابلہ نہ کر سکے اور پوری ٹیم 119 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ وقار شاہ کو شاندار 66 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...