ریسلر انعام بٹ کے سر پر سہرا سجانے کی تیارں،9جنوی کو دلہا بنیں گئے

ریسلر انعام بٹ کے سر پر سہرا سجانے کی تیارں،9جنوی کو دلہا بنیں گئے

  



گوجرانوالہ(آئی این پی) فن پہلوانی میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ریسلر محمد انعام بٹ سر پر سہرا سجانے کی تیاریاں کرنے لگے، 9 جنوری کو قومی ہیرو کو دلہا بنانے کے لیے دوستوں اور والدین نے بھنگڑے ڈالنے کے لیے بھی کمر کس لی۔پہلوانوں کے شہرگوجرانوالہ میں قومی ہیرو محمد انعام بٹ کی شادی کی تیاریاں، رنگ و روغن ہو گئے، تمام سجاوٹیں بھی مکمل، 9 جنوری کو سر پر سہرا سجانے والے انعام بٹ کے دل میں ابھی سے خوشی کے لڈو پھوٹنے لگے۔شادی کا موقع ہے، شہنائیاں بجیں اور رونقیں لگیں گی، کوچ اور دوستوں نے تیاریاں پکڑ لیں، والدین کا بھی منفرد انداز ہو گا۔ اکھاڑوں اور میٹس پر اِن ایکشن ہونے والے محمد انعام بٹ کا دلہا بننے کا روایتی انداز کیسا ہو گا، پرستاروں کا انتظار بڑھنے لگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...