سنٹرل کنٹریکٹ یا فتہ قومی کھلا ڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ شروع

سنٹرل کنٹریکٹ یا فتہ قومی کھلا ڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ شروع

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی ای) میں شروع ہو گئے۔قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مسلسل دو روز تک جاری رہیں گے، ذرائع کی مطابق فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کے فیٹ اینالسز، اسٹرینتھ، اینڈیورنس، سپیڈ اینڈیورنس اور کراس فٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے، فٹنس ٹیسٹ کے ابتدائی مرحلہ میں 10 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے۔وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد عامر کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ 20 جنوری سے شروع ہوں گے۔ ٹائیفائیڈ کے باعث عثمان شنواری کا فٹنس ٹیسٹ بھی دوسرے مرحلے میں ہوگا۔ وائرل انفیکشن کے باعث اظہر علی، محمد رضوان اور اسد شفیق کے فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیے جائیں گے۔ فخر زمان اور حسن علی کے فٹنس ٹیسٹ میڈیکل پینل کی کلئیرنس کے بعد ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی