شہزادہ آفتاب جان ابڑو کرکٹ ٹورنامنٹ،پہلے سیمی فائنل میں

شہزادہ آفتاب جان ابڑو کرکٹ ٹورنامنٹ،پہلے سیمی فائنل میں

  



ڈیرہ اللہ یار(این این آئی)ڈیرہ اللہ یار کے شہید مراد جمالی کرکٹ گراؤنڈ میں شہزادہ آفتاب جان ابڑو کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیو بلوچ کرکٹ کلب نے ڈیمنڈ کرکٹ کلب کو شکست دے دی۔

نیو بلوچ کرکٹ کلب کے کپتان زاہد مری نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اسلم ڈان نے 70اور زبیر خلجی نے 30رنز بنائے امیر علی نے 25رنز کے بدولت 20اوورز میں ڈیمنڈ کرکٹ کلب کو 164رنز کا ٹارگٹ دیا ڈیمنڈ کرکٹ کلب کے خلاف باولنگ کرتے ہوئے اے ڈی بنگلزئی اللہ بخش نے تیز ترین باولنگ کرتے ہوئے تین تین وکٹس حاصل کیے اور ڈیمنڈ کلب کو 140رنز پر آل آوٹ کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی