سونا 2600روپے تولہ،ڈالر 23پیسے مہنگا،سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے 168ارب سے زائد ڈوب گئے

سونا 2600روپے تولہ،ڈالر 23پیسے مہنگا،سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،سرمایہ کاروں ...

  



کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست مندی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 42ہزار کی نفسیاتی حد گرگئی اور انڈیکس 1027.06پوائنٹس کی کمی سے41296.24پوائنٹس کی سطح پرآگیا جبکہ90.52فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 68ارب21کروڑ47لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر359کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ325میں کمی اور6میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب 68ارب21کروڑ47لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر 78کھرب 47ارب 16کروڑ86لاکھ روپے ہوگیا۔دوسری طرف مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہواجس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر 23پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر10پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈاکر کی قدر میں 23پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.87روپے سے بڑھ کر155.10روپے اور قیمت فروخت154.97روپے سے بڑھ کر155.20روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 154.90روپے سے بڑھ کر 155روپے اور قیمت فروخت155.20روپے سے بڑھ کر 155.30روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید2600روپے کے اضافے سے 93400روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 93400ر وپے اوردس گرام سونے کی قیمت 2230روپے کے ا ضافے سے 80075روپے ہوگئی۔

سٹاک ایکسچینج میں مندی

مزید : صفحہ اول