امریکہ اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا:زینب قاسم سلیمانی

امریکہ اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا:زینب قاسم سلیمانی

  



تہران(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سابق سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمان کی بیٹی نے امریکی صدر ٹرمپ کوپیغام دیا ہے کہ والد کی موت پر امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔اپنے والد کے جنازے کے جلوس سے خطاب کے دوران زینب سلیمانی نے شدید رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دیوانے ڈونلڈ ٹرمپ یہ مت سمجھنا میرے والد کی موت کیساتھ سب کچھ ختم ہوگیا۔زینب سلیمانی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ احمق اور کھلونا ہے جو یہودیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، امریکی صدر نے میرے والد کو قتل کرکے ایران اور عراق میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور عراق کے اہم افراد کو قتل کرکے سٹریٹیجک غلطی کر دی ہے، اس ناکام سازش نے ایران اور عراق میں تاریخی یکجہتی پیدا کردی ہے۔زینب سلیمانی نے مزید کہاکہ میرے والد کی موت امریکہ اور اسرائیل کیلئے سیاہ دنوں کا آغاز ہے،جنرل قاسم سلیمانی کی موت سے عوام بیدار ہوں گے اور امریکا کے خلاف مزاحمت کے محاذ پر مزید تیزی آئے گی۔

زینب قاسم سلیمانی

مزید : صفحہ اول