امریکہ کا عراق سے فوجی اتنخلاء کا عندیہ

امریکہ کا عراق سے فوجی اتنخلاء کا عندیہ

  



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے عراق سے اپنی افواج کے انخلاء کا عندیہ دے دیا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے عراق سے اپنی فوج نکالنے کیلئے بغداد حکومت کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن عراق میں موجود اپنی افواج کے انخلاء کیلئے تیار ہے۔امریکہ نے یہ اقدام گزشتہ دونوں عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوج کو ملک سے نکالنے کی قرارداد کی متفقہ منظوری کے بعد اٹھایا ہے،جبکہ ایک روز قبل امریکی صدر نے عراق کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے امریکی فوج کو نکالنے کی قرارداد واپس نہ لی تو عراق پر ایران سے بھی سخت پابندیاں عائد کریں گے۔بصورت دیگر عراق امریکہ کو ملک میں تعمیر کردہ ائیربیس پر اٹھنے والے اخراجات واپس کرے۔ د و سری طرف غیرملکی فوجیوں کوعراقی حکومت کے فیصلے کے بعد برطانیہ نے اپنے فوجی عراق میں تعینات رہنے کی اجازت طلب کی ہے۔ فا ئنا نشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے پیر کو عراقی حکومت سے درخواست کی کہ امریکی فوجیوں کے عراق سے نکلنے پر مبنی بل پارلیمنٹ میں منظور ہونے کے باوجود برطانیہ کو عراق میں تعینات رہنے کی اجازت دی جائے۔ فائنانشل ٹائمز نے برطانوی وزیر خارجہ ڈومنیک راب کے حوالے لکھا کہ برطانیہ، علاقے میں اپنے فوجیوں اورعام شہریوں کی سکیورٹی کی ضمانت کیلئے لازمی اقدامات انجام دے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کی رات امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کیلئے عراقی پارلیمنٹ کے بل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بغداد کو شدید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عراقی پارلیمنٹ نے امریکی فوجیوں کو کسی بھی صورت میں عراق کے فضائی حدود استعما ل کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

امریکہ اشارہ 

مزید : صفحہ اول


loading...