ملکی معیشت بتدریج مطابقت کی راہ پر گامزن رہی،سٹیٹ بینک کی پہلی سہ ماہی رپورٹ 

ملکی معیشت بتدریج مطابقت کی راہ پر گامزن رہی،سٹیٹ بینک کی پہلی سہ ماہی رپورٹ 

  



کراچی (این این آئی)بینک دولت آف پاکستان نے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر پہلی سہ ماہی رپورٹ مالی سال 20ء جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 20 ء کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی معیشت بتدریج مطابقت کی راہ پر گامزن رہی۔ آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی شروعات سے کلی معاشی استحکام کی رفتار بڑھ گئی۔ اسٹیٹ بینک نے مسلسل زری پالیسی کو مہنگائی کے وسط مدتی ہدف سے ہم آہنگ رکھا جبکہ مالیاتی محاذ پر یکجائی کی کوششیں نمایاں رہیں۔ مزید برآں، مارکیٹ پر مبنی شرح مبادلہ کا ایک نظام نافذ کیا گیا اور انٹربینک فارن ایکس چینج مارکیٹ نے خود کو اس نظام سے خاصا ہم آہنگ کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق جڑواں خساروں میں کمی کی شکل میں معاشی استحکام کی جاری کوششوں کے ثمرات نمایاں ہو چکے ہیں۔ مالی سال 20  کی پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتے کا خسارہ بنیادی طور پر درآمدات میں خاصی کمی کی بدولت گر کر گذشتہ برس کی نصف سطح سے بھی کم رہ گیا۔ کم اکائی قیمتوں کی وجہ سے برآمدات کی نمو پست رہی۔ تاہم، حجم کے لحاظ سے برآمدات میں قابل ذکر نمو دیکھی گئی۔ 

سٹیٹ بنک 

مزید : صفحہ اول


loading...