سی این جی سیکٹر کو ہفتہ میں 2 روزکیلئے   گیس مہیا کی جائیگی،سوئی ناردرن

سی این جی سیکٹر کو ہفتہ میں 2 روزکیلئے   گیس مہیا کی جائیگی،سوئی ناردرن

  



 لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سی این جی سیکٹر کو ہفتہ میں دو روز کے لئے گیس کی سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت سی این جی سیکٹر کو منگل اور جمعہ کے روز دو دن کے لئے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک گیس کی سپلائی بحال کی جا رہی ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث پراچہ اور کیپٹن (ر) شجاع احمد نے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو پورا ہفتہ گیس کی سپلائی بحال کی جائے۔ ہفتہ میں دو روز کی سپلائی سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے سی این جی سیکٹر کو ہفتہ میں دو روز کے لئے گیس کی بحالی کے فیصلے کو مسترد کر دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو جزوی طور پر گیس کی بحالی کی بجائے مکمل طور پر گیس بحال کی جائے۔

گیس بحالی

مزید : صفحہ اول