پاسپورٹ واپسی،بیرون ملک جانے کیلئے مریم نواز  کی دائردرخواستوں پر سماعت 9جنوری کو ہوگی 

پاسپورٹ واپسی،بیرون ملک جانے کیلئے مریم نواز  کی دائردرخواستوں پر سماعت ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ میں پاسپورٹ کی واپسی اور ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے دائر مریم نواز کی درخواستوں کی سماعت 9جنوری کو ہوگی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گا،مریم نواز کی درخواستوں پر فاضل بنچ نے حکومت اور نیب سے جواب طلب کررکھاہے،اس کیس کی 26دسمبر کو موسم سرما کی تعطیلات کے باعث سماعت نہیں ہوسکی تھی،اب اس کی سماعت کے لئے 9جنوری کی تاریخ مقررکی گئی ہے۔ 

 مریم نواز 

مزید : صفحہ اول


loading...