سیاسی مخالفین کی جیل میں آتشزدگی پریشانی کی بات ہے،شہباز شریف
لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کیمپ جیل میں فواد حسن فواد کے کمرے کے باہر آگ بھڑکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پتہ چلنا چاہیے کہ ایسا کیوں ہوا؟ واقعہ کی تحقیقات کی رپورٹ سامنے لائی جائے تاکہ حقائق کا علم ہوسکے سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے سیاسی مخالفین کی جیل میں آتشزدگی پریشانی اور فکر کی بات ہے خواجہ سعد رفیق کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ فواد حسن فو اد سمیت سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے دیگر تمام قیدیوں کے حوصلے اور جرات قابل ستائش ہیں جیل کے تمام قیدیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جائے بتایا جائے کہ تمام قیدی خیریت سے ہیں اور آگ سے متاثر یا زخمی نہیں ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شکر ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں بڑا نقصان نہیں ہوا۔
شہبازشریف