حریم شاہ سے بات کر لی تو کیا ہوا؟ کوئی غلط نہیں کیا،شیخ رشید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے فون پر بات کرنے کے حوالے سے تصدیق کر دی اور کہا کہ اگر فون پر بات کر لی تو کیا ہوا؟کوئی غلط بات نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی نکاح نہیں کیا اور نہ ہی متعہ کیا ہے، متعہ کا مطلب ہی نہیں پتہ یہ ہوتا کیا ہے؟ جو کر رہے ہیں کرتے رہیں، مجھے فرق نہیں پڑتا۔اس حوالے سے حریم شاہ کا دعویٰ تھا کہ شیخ رشید شادی شدہ ہیں۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا کہ ’شیخ رشید نے نکاح کیا ہوا ہے، لڑکی کہہ رہی ہے کہ میں تمہاری دوست ہوں اور میں تمہاری وجہ سے شیخ رشید سے ملی تھی۔ شیخ رشید نکاح والی لڑکی کو جانتے ہیں،اسے لاہور میں گھر اور گاڑی لے کر دی ہے،اگر وہ جھوٹی ہیں تو شیخ رشید میرے سامنے آئیں اور قرآن پر تردید کریں۔ شیخ رشید کے ساتھ کال پر بات کرنے والی ویڈیو اصلی ہے، وہ بات چیت کر رہے تھے اور ہم نے کال ریکارڈ کر لی کیوں کہ کل کو کوئی بھی مسئلہ بن سکتا ہے۔
شیخ رشید