52 نمبر کا حوالہ دینے والے 290 بھی یاد رکھیں،حسن روحانی کا ٹرمپ کو جواب

  52 نمبر کا حوالہ دینے والے 290 بھی یاد رکھیں،حسن روحانی کا ٹرمپ کو جواب

  



تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 52 مقامات پر نشانے کی دھمکی دے رہے ہیں، جو 52 نمبر کا حوالہ دے رہے ہیں وہ 290 بھی یاد رکھیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جو (امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ) ہمیں 52 نمبر کا حوالہ دے رہے ہیں وہ 290 نمبر بھی یاد رکھیں۔ٹویٹر پر ٹویٹ کے دوران حسن روحانی نے امریکی حملے میں تباہ فلائٹ 655 کا نمبر بھی لکھا۔یاد رہے کہ ایرانی مسافر طیارہ 3 جولائی 1988ء کو امریکی جنگی جہاز سے داغے گئے میزائل سے تباہ ہوا تھا، اس حملے کے دوران 290 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران کی قوم کو کبھی دھمکیاں نہ دی جائیں۔

حسن روحانی

مزید : صفحہ اول