آرمی ایکٹ میں ترامیم،حکومت کو نوٹیفکیشن والی غلطی سے بچانا چاہتے ہیں،بلاول

آرمی ایکٹ میں ترامیم،حکومت کو نوٹیفکیشن والی غلطی سے بچانا چاہتے ہیں،بلاول

  



اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ اہم معاملے پرقانون سازی ہو رہی ہے،آرمی ایکٹ کاریگولیشن اپوزیشن کیساتھ شیئرکیاجائے، آرمی ایکٹ معاملے پر3ترامیم ہم نے تجویزکی ہیں، ہم چاہتے ہیں جوغلطی نوٹیفکیشن میں ہوئی وہ قانون سازی میں نہ ہو لیکن ہمیں لگ رہاہے حکومت ہمارے ساتھ کوئی گیم کھیل رہی ہے۔بلاول بھٹوزرداری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے احکامات پر عمل درآمد کا کہاتھا،۔انہوں نے کہا کہ آرمی رولزاینڈریگولیشنزدکھائی جائیں،ہم چاہتے ہیں مکمل پراسیس کوفالوکریں لیکن وزیراعظم اس اہم معاملے کے حوالے سے ایک بار بھی ایوان میں نہیں آئے جبکہ ہم پارلیمان کوفعال بنانے کیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغداد میں امریکی حملے کے بعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال ابترہو گئی ہے، یہ خطہ ایک اورجنگ کامتحمل نہیں ہوسکتا لیکن وزیرخارجہ اس اہم معاملے پرسینیٹ اورقومی اسمبلی میں بات گول کرگئے، وزیرخارجہ نے پومپیوسے گفتگو کی تفصیلات نہیں بتائی۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ خطے میں بہت خطرناک صورتحال پیدا ہو رہی ہے، افغانستان کے اثرات بھی ہمارے سامنے ہیں، پاکستان کو وہ ہی عمل کرنا چاہیے جو ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا جبکہ مجھے امید تھی کہ وزیراعظم ان مسائل پر توجہ دیں گے کیونکہ ہمیں اپنی ریاست میں اپنی قوم کو تحفظ دینا ہے۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول