ڈاکٹرز کے کلیئر کرتے ہی نوازشریف کو ہسپتال میں داخل کرایا جائیگا، ڈاکٹر عدنان

  ڈاکٹرز کے کلیئر کرتے ہی نوازشریف کو ہسپتال میں داخل کرایا جائیگا، ڈاکٹر ...

  



لندن(مانیٹر نگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے کلیئر کرتے ہی نوازشریف کو اسپتال میں داخل کرا دیا جائے گا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ہیماٹولوجی ٹیم ان کو کلیئر کرے گی تو فوری طور پر ان کی کارڈیک سرجری کرنا ہوگی جو کہ ان کی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو گردوں کی گریڈ تھری بیماری بھی ہے، جیسے ہی ڈاکٹرز کلیئر کرتے ہیں نوازشریف کو اسپتال داخل کرا دیا جائے گا تاہم ابھی نہیں کہا جا سکتا کہ نواز شریف کو اسپتال میں کب داخل کرایا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا سے بھی کنسلٹنٹس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ڈاکٹر عدنان

مزید : صفحہ اول