پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات میں 12جنوری تک توسیع

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات میں 12جنوری تک توسیع

  



لاہور(آئی این پی) موسم کی موجودہ صورتحال پیشِ نظر حکومت نے پنجاب کے سرکاری سکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کی تعطیلات میں 12جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں شدید سردی، یخ بستہ ہواؤں اور گہری دھند کے سبب محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل خیبرپختونخوا میں مورخہ یکم جنوری سے ختم ہونے والی چھٹیوں میں سات جنوری2020 تک اضافہ کیا گیا تھا۔محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلبا اور اساتذہ کے مشکلات کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی کالجز اورجامعات پر ہوگا۔خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم کی جانب سے 22 دسمبر سے صوبے کے تمام سرکاری اورنجی سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر میدانی علاقوں میں 31دسمبر اور پہاڑی علاقوں میں 29 فروری تک تعطیلات کی گئی تھیں۔

تعطیلات

مزید : صفحہ اول