یوٹیلیٹی سٹورز پر 6 ارب روپے کے ریلیف پیکیج پر آج سے عملدرآمد شروع

یوٹیلیٹی سٹورز پر 6 ارب روپے کے ریلیف پیکیج پر آج سے عملدرآمد شروع

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے وزیر اعظم کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چھ ارب روپے کے ریلیف پیکچ پر(آج) منگل سے عملدرآمد شروع ہوگا،چینی پر سات روپے دالوں پر دس روپے، چاول پربارہ اورگھی پر بیس روپے فی کلو رعایت ملے گی۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم ریلیف پیکچ کے تحت مختلف اشیاء پر ریلیف تیار کر لیا چینی سات روپے سفید چنا دس روپے, چاول بارہ روپے اور گھی بیس روپے فی کلو سستا کردیا قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق منگل سے ہوگا نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی قیمت 75روپے سے کم کرکے 68روپے فی کلو مقررکردی گئی سفید چنا 10روپے سستا کرکے 125روپے میں فی کلومیں دستیاب ہوگا ٹوٹا چاول بارہ روپے سستا کرکے نئی قیمت 76روپے فی کلو مقرر کردی گئی جبکہ گھی بیس روپے سستا ہونے کے بعد ایک سو ستر روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

یوٹیلیٹی سٹورز

مزید : صفحہ اول


loading...