ایف آئی اے،39 انسپکٹرز کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی

  ایف آئی اے،39 انسپکٹرز کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی

  



اسلام آباد(آن لائن)محکمانہ پرو موشن کمیٹی کی سفارش پر سیکریٹری داخلہ نے ایف آئی اے میں تعینات39 انسپکٹرز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز گریڈ 17 میں ایک سال کیلئے آزمائشی بنیادوں پر ترقیابی کی منظوری دی۔ترقیابی 1973ء کے آئین کی شق 6/2 سول ملازمین کے تحت دی گئی۔ترقی پانے والوں میں محمد ندیم،محمد ایاز،محمد اجمل،نعیم اختر،ہارون ملک،انعام اللہ خان،افتخار علی،محمد نصیر،محمد حسن فاروق،جاوید سلطان،عرفان عظیم برنی، ذیشان افضل،اظہر ریاض،محمد اقبال،وسیم احمد،محمد عظمت خان،محمد عمران بھٹی،احمد جان،علی حسن زرداری،راشد احمد شیخ،غلام اکبر زرداری،گل شیر مگسی،شفیع محمد کلہوڑ،گل رحمان،نیئرالحسن،فضل اکبر،سردار اللہ بابر،امجد علی،اصغر علی بلوچ،نجیب اللہ مروت،کوثرمحمود،رحمت اللہ ڈمکی،الطاف گوہر،ناصر محمود،شبیر احمد،محمد سلیم ملک،عطاء الرحمن،شاہد مجید اور یاسر عرفات شامل ہیں۔یاد رہے کہ یہ ترقیاں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دی گئی۔سندھ ہائی کورٹ میں ترقیوں کے حوالے سے ایک رٹ پٹیشن منعم بشیر بنام ایف آئی اے اور فیڈرل سروس ٹریبونل دائر تھی۔

ایف آئی اے

مزید : صفحہ اول


loading...