ایتھوپیا،بس الٹنے سے 7افراد ہلاک،متعدد زخمی

ایتھوپیا،بس الٹنے سے 7افراد ہلاک،متعدد زخمی

  



عدیس ابابا(صباح نیوز) ایتھوپیا میں بورینا زون کے اوریمیا علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 7 افراد ہلاک اور متعددزخمی  ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق یہ حادثہ ڈیرے ضلع میں مسافروں سے بھری ایک بس کے الٹ جانے کے سبب پیش آیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،بعض کی حالت تشویشناک ہے، متعدد دیگر افراد کو شدید اور معمولی چوٹیں بھی آئیں  جنہیں  فوری طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...