چین ثقافتی ورثہ وسائل کے تحفظ کے لئے نمائشی زونز قائم کرے گا

چین ثقافتی ورثہ وسائل کے تحفظ کے لئے نمائشی زونز قائم کرے گا

  



بیجنگ (شِنہوا)چین ثقافتی ورثہ وسائل کے تحفظ اور استعمال کے لئے نمائشی زونز کا سلسلہ قائم کرے گا۔قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ(این سی ایچ اے)ے مطابق علاقوں کو ثقافتی ورثہ کے وسائل استعمال کرنے اور انھیں موثر طور پر فروغ دینے کی مثالیں قائم کرنی چاہیے، اس کے ساتھ ساتھ اعلی معیاری اقتصادی اور سماجی ترقی کو بھی فروغ دینا چاہیے۔ میونسپل اور کانٹی سطح کے انتظامی علاقے اپنی درخواستیں بھیج سکتے ہیں اور این سی ایچ اے ماہرین کے اندازوں کی بنیاد پر جیتنے والوں کا انتخاب کرے گی۔ جیتنے والوں کو مخصوص مقاصد،کام اور اقدامات کے ساتھ نمائشی زونز کی تعمیر کے لئے 3 ماہ کے اندر اپنے منصوبوں کا مسودہ پیش کرنا ضروری ہو گا۔

مزید : علاقائی