چینی صدر ڈاکٹر عطاء الرحمن کو  10 جنوری کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ دیں گے

چینی صدر ڈاکٹر عطاء الرحمن کو  10 جنوری کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ...

  



 اسلام آباد (این این آئی)چین کے صدر شی جن پنگ پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمن کو 10 جنوری کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ دیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عطاء الرحمن کو کیمسٹری کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ ایوارڈ ڈاکٹر کارلو روبیا اور ڈاکٹر زورس الفیرو کو دیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن پاکستان کے ایسے سائنسدان ہیں جنہوں نے بہت سے ایوارڈ اپنے نام کئے ہیں۔ ان کو  سول ایوارڈز تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور سب سے بڑے قومی ایوارڈ نشان امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ چین اور ملائیشیا نے سائنس کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں بڑے ریسرچ سنٹر ان کے نام سے منصوب کئے ہیں۔ 

چینی صدر  

مزید : علاقائی