آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے کوشش کریں گے، آسٹریلوی وزیراعظم

آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے کوشش کریں گے، آسٹریلوی وزیراعظم

  



کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ وہ جنگلانی آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن طریقہ اپنائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے بحالی کے لیے پہلے سے مختص رقم میں اضافی تقریباً ڈیڑھ بلین امریکی ڈالر مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مزید رقوم درکار ہوئیں تو وہ بھی فراہم کی جائیں گی۔ آسٹریلوی جنگلاتی آگ سے اب تک دو درجن انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ تقریباً دو ہزار مکانات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔ پیرکو ہونے والی ہلکی بارش اور درجہ حرارت گرنے سے مختلف علاقوں میں آگ بجھانے والے فائر فائٹرز اور رضاکاروں کو راحت ملی ہے۔ کئی علاقوں میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...