ایرانی جنرل کی شہادت کے بعد جرمنی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

ایرانی جنرل کی شہادت کے بعد جرمنی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (صباح نیوز)ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد جرمنی میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن سکیورٹی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم  سلیمانی کی ہلاکت کے بعد جرمنی میں امریکی اور اسرائیلی اداروں کو نشانہ بنانے کا خطرہ ہے۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر متعدد جرمن صوبوں میں سکیورٹی انتظامات میں پہلے ہی اضافہ جا چکا ہے۔جرمن وزارت دفاع نے ایسی میڈیا رپورٹوں کی تصدیق کر دی ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی عراق میں کیے گئے امریکی میزائل حملے میں ہلاکت کے بعد جرمنی میں بھی تشدد کا خطرہ ہے۔جرمن پولیس کے مطابق مشرق وسطی میں موجودہ کشیدگی کی وجہ سے جرمنی میں اسرائیلی اور امریکی اہداف کو حملوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔تاہم وزارت داخلہ نے یہ نہیں بتایا کہ سکیورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر پولیس کو کس قسم کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔  جرمنی میں اور بیرون ممالک مقیم جرمنوں کو احتیاط برتنے کے لیے کہا گیا۔

مزید :

علاقائی -