سنکیانگ کی یوریشین اقتصادی یونین کے لئے درآمدات اور برآمدات میں اضافہ

سنکیانگ کی یوریشین اقتصادی یونین کے لئے درآمدات اور برآمدات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی خود اختیار علاقہ سنکیانگ کی یوریشین اقتصادی یونین(ای اے ای یو)کے رکن ممالک کے لئے سال 2019 کے پہلے 11ماہ کے دوران درآمدات و برآمدات 6.8 فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ 197.2 ارب یوان(تقریبا 28.31 ارب امریکی ڈالر)تک پہنچ گئیں۔ ارمچی کسٹمز کے مطابق اسی عرصہ کے دوران یوریشین اقتصادی یونین کے لئے سنکیانگ کی برآمدات 8.1 فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ 127 ارب یوان جبکہ کل درآمدات 4.4 فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ 70.2 ارب یوان رہیں۔


یوریشین اقتصادی یونین علاقائی اقتصادی رابطہ کے لئے یورپین علاقہ میں ایک بین الاقوامی تنظیم ہے اس کے رکن ممالک میں روس، قازقستان، کرغستان، بیلاروس اور آرمینیا شامل ہیں جو بیلٹ اینڈ روڈ کے اہم شراکت دار ہیں، کسٹمز کے مطابق چین اور یوریشین اقتصادی یونین کے رکن ممالک مضبوط اقتصادی حیثیت اور تجارتی تعاون کے عظیم وسائل رکھتے ہیں۔ جنہوں نے سنکیانگ اور یوریشین اقتصادی یونین کے درمیان تجارتی ترقی کوفروغ دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -