صوبائی دارالحکومت،چور ڈاکو دندناتے رہے،شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت،چور ڈاکو دندناتے رہے،شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات اور ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے ذوالفقار کے گھر سے 6لاکھ زیورات اور دیگر سامان, ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے فاروق کے گھر سے 5لاکھ زیورات اور دیگر سامان،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے عبداللہ کے گھر سے 5لاکھ زیورات اور دیگر سامان،شالیمار میں ڈاکوؤں نے رجب کے گھر سے 3لاکھ زیورات اور دیگر سامان،  جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے شاہد کی فیملی اڑھائی لاکھ زیورات اور دیگر سامان, مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے نسیم کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر غازی آباد میں ڈاکوؤں نے فیصل کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان،چوہنگ میں ڈاکوؤں نے طاہر کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے نثار کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان، ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے ماجد کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ ٹاؤن شپ اور مزنگ سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی، اسلام پورہ، شیرا کوٹ اور شفیق آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...