2019ء:پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4ہزار 793مقدمات درج ہوئے

  2019ء:پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4ہزار 793مقدمات درج ہوئے

  



لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس آپریشن ونگ نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی بارے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس آپریشن ونگ نے سال 2019 کے دوران5092ملزمان کو گرفتار کیا۔ 4ہزار793مقدمات درج کئے گئے۔ سٹی ڈویژن سے954، کینٹ ڈویژن1541،سول لائنز ڈویژن307، صدر ڈویژن412، اقبال ٹاؤن ڈویژن547اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے1331 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

81577 پتنگیں، 2 ہزار 404 چرخیاں،2782 پنی ڈور اور1041 ڈورگچھیاں برآمدکی گئیں۔ شہر بھر میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے لاہور پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔سوشل میڈیا، اخبارات پر پیغامات سے بھی شہریوں کو مسلسل آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ 

مزید : علاقائی