مانگا منڈی،تاجر دن دیہاڑے اغوا،بازیابی کیلئے بھاری تاوان طلب

 مانگا منڈی،تاجر دن دیہاڑے اغوا،بازیابی کیلئے بھاری تاوان طلب

  



مانگا منڈی (ملک احسان ممتاز)مانگا منڈی تاجر برداری انجمن کریانہ کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم بھٹی کونامعلوم اغوا کاروں نے بنک کے سامنے سے اغوا کر لیا، تاجروں نے پولیس کے خلاف دوکانیں بند کرکے زبردست احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری محمد اکرم تقریباً3بجے 7لاکھ روپے بنک میں جمع کروانے کیلئے گئے، بنک کے قریب گئے تو نامعلوم کار سواروں نامعلوم ڈاکوؤں نے رقم چھینے کی کوشیش کی، ناکامی کی صورت میں اسے کار میں بٹھا کر اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے۔انجمن تاجر برداری کے صدر اور نائب صدر نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً1گھنٹہ بعد اغوا کار ڈاکوؤں نے اس کے بیٹے انیس بھٹی سے اس کے مغوی والد محمد اکرم بھٹی کا فون پر رابطہ کروایا اور چھینی گئی رقم 7 لاکھ کے باوجود تقاضا کیا کہ کمیٹی کی رقم اور جو پلاٹ فرو خت کیا ہے اس کی رقم بھی ادا نہ کی گئی تو تمھارے والد کو نہیں چھوڑا جائے گابلکہ لاش ہی گھر پہنچے گی۔پولیس نے واقعہ پر کوئی ایکشن نہیں لیا ہے۔

مزید : علاقائی