تحریک لبیک کے رہنماؤں کیخلاف کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی 

 تحریک لبیک کے رہنماؤں کیخلاف کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی 

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک لبیک کے راہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت آج 7جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو گواہان پیش کرنے کا حکم دے دیاہے،گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان اعجاز اشرفی، ظہیر الحسن شاہ،شفقت جمیل وغیرہ عدالت میں پیش ہوئے،واضح رہے کہ عدالت نے طبی وجوہات پر خادم حسین رضوی، افضل قادری اور فاروق الحسن کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز لاہور میں مقدمہ درج ہے۔

مزید : علاقائی


loading...