زمان پارک میں ڈکیتی کرنیوالے ملزمان میں 2 سگے بھائی نکلے

زمان پارک میں ڈکیتی کرنیوالے ملزمان میں 2 سگے بھائی نکلے

  



لاہور (کر ائم رپورٹر) لاہور پولیس کی خصوصی ٹیموں نے ڈکیتی قتل سمیت دو اہم وارداتوں میں ملوث 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے لوٹا گیا مال برآمد کرلیا ہے۔ اس ضمن میں پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پریس کانفرنس کے دوران سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے بتایا کہ زمان پارک کے علاقے میں واردات کرنے والے 3 ڈاکوؤں کو24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔ 4 جنوری کو وزیراعظم کے بھانجے شیر شاہ خان کے گھر میں رات 3 بجے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ واردات میں 3 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر تقریباً 12لاکھ روپے کی واردات کی۔ 3 ڈاکو محمود احمد، کاظم عرف کاکا اور فہد اہلخانہ سے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور نوادرات میں شامل پستول چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ مناواں کے رہائشی 2 ملزم محمود احمد اور کاظم عرف کاکا حقیقی بھائی ہیں ان کو گرفتار کر کے 100 فیصد مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔ ملزموں نے اپنے تیسرے ساتھی فہد کا انکشاف کیا جو شیر شاہ خان کے گھر کے نزدیک رہتا تھا اسکو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور ن ے نقد انعامات اور تعریفی اسنادکا اعلان کیا۔ 

مزید : علاقائی