اینکر کو تھپڑ مارنے پر وفاقی وزیر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایس پی لیگل کو  ارسال

 اینکر کو تھپڑ مارنے پر وفاقی وزیر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایس پی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپورٹر) وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے اینکر پرسن اور سینئر صحافی مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کا معاملہ تاحال سلجھ نہ سکا۔ مبشر لقمان نے فواد چودھری کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست ماڈل ٹاؤن تھانہ میں جمع کروا رکھی ہے۔ درخواست پر عمل درآمد اور قانونی مشاورت کے لیے درخواست ایس پی لیگل کو بھجوا دی گئی ہے۔
 میرٹ پر تحقیقات کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فریقین کے مابین صلح کے امکانات زیادہ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افسران کی اجازت اور قانونی رائے مکمل ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -