ملزم سے ساز باز، تھانہ کوٹ لکھپت کا سب انسپکٹر ذوالفقار علی معطل

ملزم سے ساز باز، تھانہ کوٹ لکھپت کا سب انسپکٹر ذوالفقار علی معطل

  



لاہور(خبرنگار) ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے فراڈ کے مقدمہ میں مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے ساز باز اور ملزم کے ساتھی کو گرفتار نہ کرنے پر تھانہ کوٹ لکھپت کے سب انسپکٹر ذوالفقار علی کو معطل کر دیا ہے، جبکہ انچارج انوسٹی گیشن کی سخت سرزنش کی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو گجومتہ کے رہائشی چودھری محمد اقبال نے الگ الگ درخواستوں میں شکایت کی کہ کہ اس نے تھانہ کوٹ لکھپت میں فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے جس میں تفتیشی افسر سب انسپکٹر ذوالفقار علی نے مرکزی ملزم محمد بوٹا کو گرفتار کیا،جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے باوجود ناقص تفتیش کی اور ملزمان کو گرفتاری کے لئے اس سے ہزاروں روپے کے گاڑیوں میں پٹرول اور کھانوں کے لئے وصول کیے۔ ملزم بوٹا کے ساتھی ملزم رضوان کو گرفتار کرنے کی بجائے ٹال دیا، شہری محمد اقبال نے آئی جی پولیس اور سی سی پی او لاہور کو تفتیش تبدیل کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے درخواست دی جس پر  تفتیشی افسر سب انسپکٹر ذوالفقار علی کو معطل کردیا گیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...