مین بلیوارڈ گلبرگ،گاڑی سے چوری قیمتی بیگ برآمد ہوا نہ ملزم گرفتار

مین بلیوارڈ گلبرگ،گاڑی سے چوری قیمتی بیگ برآمد ہوا نہ ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے پوش ایریا گلبرگ کی مشہورمین بلیوارڈ پر واقع حفیظ سنٹر سے ملحقہ پلازہ کے باہر سروس روڈ پرکھڑی گاڑی سے نیو ائیر کی شام لیپ ٹاپ،پرس،موبائل فونز اور اصل کاغذات سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور کا چہرہ واضح نظر آنے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار کرنے سمیت مقدمہ درج کرنے سے تاحال گریزاں،تفصیلات کے مطابقچند روز قبل شام 6بجے کے قریب شہری فہد نوید کی گاڑی اسکی کمپنی کے آفس کے باہر کھڑی تھی کہ ایک نامعلوم شخص (جوکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کلیئر نظر آرہاہے)نے آدھا گھنٹہ ریکی کی اور پھر موقع ملتے ہی شیشہ توڑ کرگاڑی میں موجود بیگ چوری کرکے فرار ہوگیا،فہد نوید کے مطابق بیگ میں لیپ ٹاپ،تین عدد قیمتی موبائل فونز، پرس،گیارہ ہزار کے قریب نقدی،چیک،اصل کاغذات اور دیگر قیمتی سامان موجودتھا،فہد نوید نے پتہ چلتے ہی پولیس ایمرجنسی 15پر کال کی لیکن آدھے گھنٹے کے ریسپانس کے بعد پولیس نے کہاکہ ساری نفری مصروف ہے آپ تھانہ گلبرگ آجائیں،وہاں جانے پر باقاعدہ درخواست دی تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے،پولیس نے کلیئر فوٹیج کے باوجود ملزم کو پکڑااور نہ ہی مقدمہ درج کیا،شہری فہد نوید نے ایس پی کینٹ،ڈی آئی جی آپریشنز،سی سی پی او،آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی سے اپیل کی ہے کہ ملز م کونہ صرف گرفتار کیاجائے بلکہ اس کا ساراسامان واپس دلوایا جائے۔

مزید :

علاقائی -