مزنگ، میچوں پر جوا کروانے والے بک میکرز گرفتار

مزنگ، میچوں پر جوا کروانے والے بک میکرز گرفتار

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)مزنگ پولیس نے ایک درجن سے زائد قماربازوں کو گرفتار کرلیا،بک میکر عاصم مشتاق اور شبیر کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے لیپ ٹا پ اور جوئے میں لگی رقم برآمد کرلی، لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قماربازاویس،ظہیر،قمر،ضمیراعجاز،خالد،جہانگیر،نعمان،صابر کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگی 1 لاکھ کے قریب نقدی برآمد کرلی۔

، بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور داو پر لگی رقم برآمد کر لی گئی، شیراکوٹ، ہربنس پورہ، گوالمنڈی اور نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی۔

مزید : علاقائی


loading...