مغلپورہ،بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

مغلپورہ،بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس مغلپورہ نے گھریلو لڑائی پر بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنی والے ملزم فیاض حسین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فیاض آئے روز اپنی بیوی غلام صابراں پر سسرال سے پیسے لے کر آنے کے لئے دباؤ ڈالتا تھا۔ مقتولہ نے اس بار پیسے لانے سے منع کیا تو ملزم فیاض طیش میں آ گیا۔ مقتولہ 5بچوں کی ماں تھی۔ ملزم شوہر فیاض حسین قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس مغل پورہ نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی


loading...