ٹریفک وارڈن شدید سردی اور بارش  میں بھی ٹریفک روانی کو یقینی بناتے رہے

ٹریفک وارڈن شدید سردی اور بارش  میں بھی ٹریفک روانی کو یقینی بناتے رہے

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے بارش کے دوران شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اورمصروف شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے سرپرائز وزٹ کیا،سی ٹی او نے ٹریفک سیکٹر ٹھوکر نیاز بیگ،مولانا شوکت علی روڈ،کینال روڈ،وحدت روڈ اورجیل روڈ سمیت مصروف شاہراؤں کا جائزہ لیا،وزٹ کے دوران بہترین ڈیوٹی کرنے والے متعدد وارڈنز کو شاباش دی۔

سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر کانسٹیبل سے لے کر سینئر افسران تک بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بناتے رہے،مسلسل بارش کیوجہ سے روڈ پر پھسلنے کے باعث شاہراؤں پر ٹریفک سست رفتار میں رواں دواں رکھی گئی،ٹریفک افسران واسا انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔بعدازاں سی ٹی او لاہور نے فسلیٹشن سنٹر مون مارکیٹ کا دورہ کیااور وہاں پر موجود شہریوں سے استفسار کیا،انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کہ وہ پہلے سلام پھر کلام کے اصولوں کو اپنائیں، شکایت پر کوئی اہلکار معافی کے مستحق نہیں،خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔

مزید : علاقائی